منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں جہاں تحریک کے مختلف فورمز اور شعبہ جات نے اپنی کارکردگی کو پیش کیا، وہیں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی نمائندگی مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کی۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی موجودگی میں ہاؤس کے سامنے سال 2013ء سے 2017 تک پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، جسے قائد تحریک نے سراہا اور یوتھ لیگ کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ہاوس کی جانب سے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، ان کی پوری ٹیم کو خصوصی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
تبصرہ