نیشنل یوتھ الائنس کی سنٹرل کور کمیٹی کا قیام

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی میزبانی میں نیشنل یوتھ الائنس کا اجلاس 7 فروری 2018ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، سیکرٹری جنرل منصور اعوان، نیشنل یوتھ الائنس کے کنوینیئر چوہدری علی رضا اور دیگر یوتھ رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے 15 یوتھ اور طلبہ تنظیمات پر مشتمل سنٹر ل کور کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس کا اجلاس 14 فروری کو پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی میز بانی میں ماڈل ٹاون میں ہو گا۔ آئندہ اجلاس میں الائنس کے صدر سیکرٹری جنرل اور دیگر ذمہ داروں کا انتخاب کیا جا ئے گا۔

اس موقع پر نیشنل یوتھ الائنس کے کنوینیئر چوہدری علی رضا نے کہا کہ نیشنل یوتھ الائنس پاکستان کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔ نوجوانوں کی قومی سیاسی امور میں شرکت کے بغیر دیرپا پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ اجلاس کے شر کا نے الائنس کے قیا م کے لیے مظہر علو ی صدر عوامی یوتھ ونگ کی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اجلاس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر رانا سلطان، پی ا یس ایف کے موسی کھوکھر، جمہوری وطن پارٹی یوتھ کے صدر کا مرا ن سعید عثمانی، انصاف سٹوڈنٹس سے اویس جمیل گجر، انصاف یوتھ آرگنائزیشن سے مرزا نعمان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ