نیشنل یوتھ الائنس کا پیپلز پارٹی کے سیکرٹریٹ میں اجلاس

نیشنل یوتھ الائنس کی کور کمیٹی کا اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹریٹ میں ہوا، اجلاس کی صدارت صدر نیشنل یوتھ الائنس کے صدر مظہر محمود علوی نے کی۔ اجلاس میں کور کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مظہر محمود علوی نے کہا کہ پڑھا لکھا اور قابل نوجوان موجودہ کرپٹ اور ظالمانہ انتخابی نظام کی وجہ سے سیاسی اور معاشی استحصال کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 21 مارچ کو اسلام آباد میں نوجوانوں کے حقوق اور انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے کو پوری قوم کے سامنے پیش کریں گے۔

تبصرہ