نیشنل یوتھ الائنس (NYA) کے صدر مظہر محمود علوی اور سیکرٹری جنرل رانا سلطان نے اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کی۔ اس پریس کانفرنس میں نیشنل یوتھ الائنس کی کور کمیٹی کے جملہ قائدین بھی موجود تھے۔ مظہر محمود علوی نے اعلان کیا کہ پارلیمنٹ میں نوجوانوں کی مناسب نمائندگی کے لئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے، مقصد کے لیے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ نوجوانوں کے مسائل کا واحد حل نوجوان طبقہ کی پارلیمنٹ میں بھرپور نمائندگی سے ہی ممکن ہے۔ نوجوان طبقہ کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دلوانے کے اس بڑے مقصد کے لیے نیشنل یوتھ الائنس ہر سطح پہ آواز بلند کرنے جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے پانچوں صوبوں بشمول کشمیر میں اس مقصد کیلئے نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے نیشنل یوتھ کانفرنسسز ہوں گی۔ یہ آواز پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر تمام اداروں تک بھی پہنچائی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر نیشنل یوتھ مارچ بھی کیا جائے گا۔
تبصرہ