مؤرخہ 13 مئی 2018 کو قلعہ کٹاس کے مقام پر منہاج القرآن یوتھ لیگ شمالی پنجاب کی زونل باڈی کا اجلاس چکوال کی تحصیل چوا سیدن شاہ میں کٹاس کے مقام پر ہوا۔ اجلاس کی صدارت انعام مصطفوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کی، جو کہ زونل نگران بھی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم کسی نا اہل شخص کی ملک دشمنی میں اس قدر بان بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ادارے اِس پر تحقیقات کروائیں اور جھوٹ بولنے والوں کو اُنکے بدترین انجام تک پہنچائیں۔ اسی سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ شمالی پنجاب راولپنڈی، جہلم، سرگودھا، میانوالی میں منگل اور بدھ کے روز ضلعی پریس کلبوں پر بھرپور مذمتی احتجاج ریکارڈ کروائے گی جس میں اداروں کو نوٹس لینے کا کہا جائے گا۔ اجلاس میں میانوالی سے عرفان الحسن ایڈووکیٹ صدر، جہلم سے زین جٹ، جنرل سیکرٹری، سرگودھا سے امجد اقبال ڈار نائب صدر اور سید محسن شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد ایجنڈا میں شامل دیگر امور کوآرڈینیشن ایریا جات، اعتکاف رجسٹریشن اور رمضان کے بعد ورکنگ کو تیز کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
تبصرہ