منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام جہلم میں حلقات درود کا قیام

منہاج یوتھ لیگ کا جہلم میں حلقہ درود

منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام اسلام پورہ جہلم میں دو حلقات درود کا قیام کیا گیا، پہلا حلقہ 27 جنوری بروز اتوار بعد نمازِ عصر خلیل اظہر (صدر MYL سٹی جہلم) کے گھر جبکہ دوسرا حلقہ درود 3 فروری بروز اتوار بعد نمازِ عصر خلیل اظہر (صدر MYLسٹی جہلم) کی وساطت سے پروفیسر ملک عذیر (اسلام پورہ) کے گھر پر منعقد کیا گیا۔

ان حلقات درود میں منہاج یوتھ لیگ کی بالائی قیادت نے بھی شرکت کی، جن میں زین العابدین جٹ (جنرل سیکرٹری MYL شمالی پنجاب)، محمد حنیف مصطفوی (ضلعی صدر MYL جہلم)، طیب طاہر (جنرل سیکرٹری)، محمد احسان منہاس (سیکرٹری انفارمیشن) اور ریحان الطاف (سکیرٹری ممبر شپ)، حسن محی الدین (سیکرٹری فنانس) منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم کے علاوہ اہلیان علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

حلقات درود میں 3 ہزار سے زائد درود پاک پڑھا گیا اور اہلیان حلقہ کی فکری اور روحانی تربیت کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو خطاب بھی سنایا گیا۔

اسی سلسلہ میں منہاج یوتھ لیگ جہلم کی مجموعی ورکنگ پر تبادلہ خیال کیلئے ضلعی اور سٹی کے ذمہ داران نے زین العابدین جٹ (جنرل سیکرٹری) سے ملاقات کی اور 2 فروری کو قائدڈے پروگرام کی تیاریوں کے علاوہ منہاج یوتھ کی ضلعی، تحصیلی اور سٹی کی تنظیمات کی ورکنگ کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ: محمد احسان منہاس (سیکرٹری انفارمیشن) منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم

منہاج یوتھ لیگ کا جہلم میں حلقہ درود

منہاج یوتھ لیگ کا جہلم میں حلقہ درود

منہاج یوتھ لیگ کا جہلم میں حلقہ درود

منہاج یوتھ لیگ کا جہلم میں حلقہ درود

منہاج یوتھ لیگ کا جہلم میں حلقہ درود

منہاج یوتھ لیگ کا جہلم میں حلقہ درود

تبصرہ