منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم کی تنظیم نو، حسن محی الدین صدر، ریحان الطاف جنرل سیکرٹری منتخب

تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے دفتر جادہ میں منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم کی تنظیم نو کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت زین العابدین جنرل سیکرٹری، منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب منعقد ہوا۔ جس میں حافظ حسن محی الدین صدر، ریحان الطاف جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ دیگر ذمہ داران میں پارس محمود سیکرٹری انفارمیشن، حافظ احسان منہاس سیکرٹری دعوت، طیب طاہر سیکرٹری فنانس، چوہدری احمد زیب سیکرٹری سپورٹس، حافظ خلیل اظہر سیکرٹری ممبر شپ منتخب ہوئے۔

اجلاس کے اختتام پر زین العابدین جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب نے تمام ذمہ داران کو مبارکباد دی اور منہاج یوتھ لیگ جاری پروجیکٹ یوتھ سٹڈی سرکل کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو کی اور آئندہ کا لائحہ عمل بتایا۔

تبصرہ