منہاج یوتھ لیگ جڑانوالہ کے زیراہتمام یوتھ اسمبلی کا اجلاس ٹی ایم اے ہال جڑانوالہ میں منعقد ہوا۔ منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، ڈپٹی سیکرٹری سوشل میڈیا محسن شہزاد، جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ سنٹرل پنجاب رانا وحید شہزاد، محسن مصطفوی کوآرڈینیٹر اور عمر علوی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ فیصل آباد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز اسپیکر یوتھ اسمبلی شاہد اکرم نے خصوصی تلاوت اور نعت سے کیا۔ اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر یوتھ اسمبلی نے منہاج یوتھ لیگ جڑانوالہ کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ بعد ازاں اسپیکر یوتھ اسمبلی کی بلترتیب دعوت پر منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے تنظیمی ذمہ داریاں اور اہداف پر اور رانا وحید شہزاد جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ سنٹرل پنجاب نے فن خطابت پر تربیتی سیشن کرائے۔
اجلاس کے آخری اور خصوصی سیشن میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے دعوت کے طریقہ کار اور یوتھ سٹڈی سرکل کے عنوان سے گفتگو کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی قائدین نے بھی شرکت کی۔
تبصرہ