منہاج یوتھ لیگ کراچی کے قائدین شاہد راجپوت (جنرل سیکرٹری MYL کراچی) اور صارم نور (سیکرٹری انفارمیشن MYL کراچی) نے گڈاب ٹاؤن کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ گڈاب ٹاؤن کی تنظیم سے خصوصی ملاقات۔
شاہ محمد ارسلان کو منہاج یوتھ لیگ گڈاب ٹاؤن کے صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شاہد راجپوت (جنرل سیکرٹری MYLکراچی) نے نوجوانوں سے اخلاقی اور روحانی تربیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے بےحیاء اور بے راہ روی کے حملوں سے بچنے اور اسلاف کے راستے پر چلنے اور زیور علم سے اپنے آپ کوآراستہ کرنے کے لیۓ منہاج یوتھ اسٹڈی سرکل کی اہمیت پر زور دیا۔ نوجوانوں نے ذوق و شوق اور بڑھ چڑھ کر اللہ اور اس کے محبوب کے مشن کے لیۓ دن رات ایک کر کے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
صارم نور (سیکرٹری انفارمیشنMYLکراچی)
تبصرہ