منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام کراچی کے 8 مقامات پر ہونے والی محافل فکر امام حسین علیہ السلام کا تیسرا پروگرام جامع مسجد سلمان فارسی شاہ فیصل ٹاؤن کراچی میں نماز عشاء کے فوراً بعد شروع ہوا، جس میں قائد یوتھ مظہر محمود علوی نے "فکر امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر خطاب کیا۔
اس پروگرام میں ملک ریاض ناظم مالیات TMQ کراچی، صابر حسین ناظم رفاقت TMQ کراچی، یونس مدنی، مقصود ، نعیم مبارک، جنرل سیکرٹریMYL کراچی شاہد راجپوت ، شاہد ملک نائب صدر MYL کراچی، صارم نور سیکرٹری انفارمیشن MYL کراچی، مکرم مقصود سیکرٹری تربیت MYL کراچی اور MYL شاہ فیصل ٹاؤن کراچی کے تنظیمی ذمہ داران اور دیگر احباب نے شرکت کی۔
شاہد راجپوت (جنرل سیکرٹری MYL کراچی) نے محفل کے اختتام پر 22 ستمبر2019 کو پی آئی اے آڈیٹوریم میں ہونے والے یوتھ پارلیمنٹ اجلاس کراچی 2019 میں نوجوانوں کو شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی۔
رپورٹ: صارم نور سیکرٹری انفارمیشن MYL کراچی
تبصرہ