قرآن مجید کے نزول کا مقصد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کو انسانیت کی امامت کا شرف عطا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز غلام مرتضےٰ علوی سینر نائب ناظم دعوت نے لڈن (وہاڑی) میں غزالی آئیڈیل ہائی سکول درس قرآن دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم
نے اس قرآن کے ساتھ محض ناظرہ پڑھنے، مردوں پر ایصال ثواب کرنے اور بیماریوں سے شفا حاصل کرنے کا تعلق بنا رکھا ہے۔ ہم بیٹیوں کو رخصت کرتے ہوئے ان کے سروں پر قرآں کا سایہ تو کرتے ہیں مگر یہ نہیں دیکھتے کہ ان کے سینے قرآن کے نور سے خالی رہتے ہیں۔ اسی قرآن مجید کے نور سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کائنات انسانی کے جاہل ترین معاشرے کوایسا درس دیا کہ عرب کے وہ بدو جنہیں بکریاں چرانی
بھی نہیں آتی تھیں دو صدیوں کی تکمیل سے قبل انسانیت کا امام بن گئے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن مجید کو علم وہدایت کا سر چشمہ سمجھ کر ترجمے اور تفسیر کے ساتھ
اس کا مطالعہ کیا جائے۔ تحریک منہاج القرآن ہی وہ تحریک ہے جو اس کتاب سے ٹوٹا ہوا تعلق بحال کر رہی ہے۔ تقریب کے انتظامات غزالی آئیڈیل ہائی سکول کے طلبہ اور اساتذہ نے خصوسی محنت کی۔
آخر میں جناب بشیر احمد دولتانہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ