تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیر اہتمام قائد ڈے کی تقریب

مورخہ 19 فروری 2007 بروز پیر ھمدرد ہال مریڑ چوک راولپنڈی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا موضوع ``ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی اور تجدیدی خدمات`` تھا۔ اس موقع پر ھمدرد ہال اور تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع دیکھا گیا۔ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا تھا کہ ہال کے ساتھ ملحقہ کمرے اور ہال کا بیرونی احاطہ بھی حاضرین محفل کیلئے تھوڑا پڑ گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ جسکے بعد منہاج نعت کونسل اسلام آباد اور رانا سرور (ناظم پی پی14)، فیاض چشتی نے نعت رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیش کی۔

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی، تحصیلی اور ذیلی جملہ عہدیداران نے قائد ڈے کے حوالے سے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جو کہ 75پاؤنڈ وزنی تھا۔ اس موقع پر پورا ہال قائد انقلاب کے لئے نعروں سے گونج اٹھا۔ تقریب کی صدارت پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر رانا شہزاد نے کی۔ مہمانان خصوصی تحریک منہاج القرآن پنجاب کے نائب ناظم عبدالحئی علوی اور روزنامہ یونیورسل ریکارڈرز کے چیف ایڈیٹر شاہد سلیم تھے۔ دیگر شرکائے محفل میں منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے امیر تحریک مرزا آصف، نائب امیر راجہ عاصم، مشتاق نور مغل، ضلعی ناظم امجد چوہدری، ضلعی ناظم دعوت حافظ عبدالجبار عباسی، سید علی اکبر گیلانی، احمد رضا طارق، محمد ارفاق قادری، سید ابرار حسین شاہ، حاجی جاوید اقبال ملک، منہاج القرآن راولپنڈی پی پی حلقہ جات کے صدور، یوتھ لیگ اور ویمن لیگ کے جملہ کارکنان و رفقاء کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خصوصی خطاب فاضل منہاج یونیورسٹی سینئر نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن ارشاد حسین سعیدی کا تھا۔ جنہوں نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی اور تجدیدی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ صدی کے مجدد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہیں۔ انکی دینی اور تجدیدی خدمات سے آنے والی کئی نسلیں مستفید ہونگی انہوں نے کہا کہ انبیاء علیہ السلام کی آمد کا سلسلہ بند ہونے کے بعد انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کیلئے صحابہ کرام، صالحین اور اولیاء امت نے اپنا کردار ادا کیا اور جب کسی نے احکام الہٰی میں مداخلت کرکے نوجوان نسل کو گمراہ کرنا شروع کیا تو خدا نے کسی نہ کسی مجدد کو بھٹکی ہوئی قوم کی رہنمائی کیلئے معمور فرمایا۔ دور حاضر میں بلا شبہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنی علمی اور دینی خدمات سے ھم سب کو اپنی مجدددانہ صلاحیتوں سے نواز رہے ہیں۔ ھم سب کو فخر ہونا چاہئے کہ ھم دور حاضر کے عظیم مجدد کے زیر سایہ ایک عالمگیر تحریک کے کارکن ہیں۔ اور پوری دنیا اس بات ہر متفق ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عالم اسلام ہی نہیں پوری دنیا کیلئے عظیم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ارشاد حسین سعیدی کے ولولہ انگیز خطاب کے بعدعلامہ ندیم قادری، ڈاکٹر آصف مجید پال اور علامہ محمد اکبر حمیدی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ تحریک منہاج القرآن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ بعد ا زاں روزنامہ یونیورسل ریکارڈرز کے چیف ایڈیٹر شاہد سلیم کو ارشاد حسین سعیدی، ضلعی ناظم دعوت حافظ عبدالجبار عباسی اور رانا شہزاد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصنیف۔ "المنہاج السوی" تحفہ میں دی۔ اور آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت اور درازیء عمر کیلئے دعا کی گئی۔



تبصرہ