منہاج یوتھ لیگ سرگودھا کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ سرگودھا کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کا اجلاس 13 اکتوبر 2019ء کو سرگودھا سٹی میں ہوا۔ اجلاس میں سرگودھا، ساہیوال، سرگودھا شرقی اور بھیرہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ محمد انعام مصطفوی صاحب نے کی۔۔ اجلاس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، نو منتخب ذمہ داران کی تقریب حلف برداری بھی کی گئی۔ اجلاس میں حلقات درود کے ساتھ ساتھ یوتھ سٹڈی سرکلز کے قیام پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا اور زور دیا گیا کہ تمام تحصیلات میں فی الفور شروع کیا جائے۔

اس موقع پر اجلاس میں شریک تمام ذمہ داران نے اتفاق کیا جس کے نتیجے میں تمام تحصیلات سے آئے نوجوانوں کو یوتھ سٹڈی سرکل پیک مرکز کی طرف بطور گفٹ دیئے گئے۔

تبصرہ