انعام مصطفوی کا خوشاب کی تین تحصیلات کا وزٹ

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ محمد انعام مصطفوی نےضلع خوشاب کی تحصیل قائد آباد، نور پور تھل اور خوشاب کا تنظیمی وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران تمام تحصیلات کی تنظیم نو کی گئی اور تمام تحصیلات میں یوتھ سٹڈی سرکلز قائم کئے گئے۔ اس موقع پر نوجوانوں نے عزم کیا کہ علم دوستی کے اس کلچر کو عام کرنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

وزٹ کے دوران مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ محمد انعام مصطفوی نے کہا کہ امت مسلمہ ایک ہزار سال تک عروج پر رہی تو اس کی فقط وجہ علم دوستی تھی۔ امت جب سے علم سے دور ہوئی تباہی و بربادی اور زوال ان کا مقدر بنا۔

انہوں نے کہا کہ آج نوجوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے باعث با مقصد اور درست علم سے دور ہوگیا اور اخلاقی گراوٹ کاشکار ہوگیا۔ نوجوانوں کو بامقصد اور کامیاب زندگی کےلئے علم سے محبت اور کتاب دوستی کے کلچر کو عام کرنے کی طرف آنا ہوگا۔

اس وزٹ میں تحصیلات کے ذمہ داران نے جہاں شرکت کی وہاں ضلعی صدر عامر سوملی، جرل سیکرٹری حسنین رضا، سیکرٹری انفارمیشن عمران قادری بھی مرکزی راہنما کے ہمراہ تھے۔ تمام تنظیمات کو کامیاب وزٹ اور یوتھ سٹڈی سرکلز کے قیام پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے پوری مرکزی ٹیم کی طرف سے بھی مبارکباد دی۔

تبصرہ