منہاج یوتھ لیگ پی پی 155 مناواں واہگہ ٹاؤن کے زیراہتمام میلاد ڈنر

منہاج یوتھ لیگ پی پی 155 مناواں واہگہ ٹاؤن کے زیراہتمام چشتی مارکی میں میلاد ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محیی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ میلاد ڈنر میں انہوں نے ’’حضور تاجدار کائنات کے اخلاق حسنہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔

اس موقع پر مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کتاب دوستی کی اہمیت پر گفتگو کی اور یوتھ لیگ مناواں اور منہاج یوتھ لیگ لاہور کی ٹیم کو کامیاب مشعل بردار میلاد جلوس و میلاد ڈنر پر مبارکباد دی۔

پروگرام میں منہاج یوتھ لیگ کی مرکزی ٹیم میں سے ہارون ثانی مرکزی نائب صدر، محسن مشتاق مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، ذیشان قادری، محسن شہزاد مغل، عمر اعوان، زبیر گیلانی، نواز قادری اور حاجی فرخ صدر منہاج یوتھ لیگ لاہور نے شرکت کی۔

تبصرہ