عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان میں منھاج یوتھ لیگ کی مرکزی ٹیم نے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان کی نگرانی میں استقبالیہ کیمپ اور رفاقت سازی (ممبرشپ) کیمپ لگایا۔
کیمپ میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین موجود تھے، اس موقع پر حاجی فرخ خان مرکزی ہیڈ سیکورٹی ٹیم منہاج یوتھ لیگ نے درجنوں نوجوانوں کے ہمراہ مینار پاکستان کے تمام اطراف میں سیکیورٹی کے فرائض انجام بھی دیئے۔
دریں اثناء عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے منہاج یوتھ لیگ کے رجسٹریشن و استقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شاندار انتظامات پر یوتھ لیگ کی ساری ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔
تبصرہ