پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام اٹک میں ’’تبدیلی نظام کنونشن‘‘ منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر عمران صدر منہاج یوتھ لیگ اٹک اور قاضی مجیب نائب صدر منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب نے شرکت کی۔ کنونشن میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر قاضی مجیب نے کنونشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی نظام کی جدوجہد میں منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان ہروال دستہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اٹک میں آج اس کنونشن میں منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ آج نوجوان بوسیدہ فرسودہ نظامت سیاست سے برات کا اعلان کر رہا ہے۔
اس کنونشن میں منہاج یوتھ لیگ اٹک کے اہم کردار ادا کرنے پہ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے منہاج یوتھ لیگ اٹک اور اسکی جملہ تحصیلات کی تمام ٹیموں کو خصوصی مبارکباد دی اور صدر منہاج یوتھ لیگ اٹک ڈاکٹر عمران کو حسن کارکردگی کی شیلڈ بھی دی۔
آخر میں ڈاکٹر عمران صدر منہاج یوتھ لیگ اٹک نے عزم کیا کہ 29 نومبر کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل یوتھ کنونشن میں اٹک سے کثیر تعداد میں نوجوان شرکت کریں گے۔
تبصرہ