منہاج یوتھ لیگ پی پی 155 لاہور کے زیرِاہتمام سالانہ میلاد ڈنر

milad dinner

منہاج یوتھ لیگ پی پی 155 لاہور کے زیرِ اہتمام چوتھا سالانہ میلاد ڈنر منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر علوی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد نے ہر طرح کی غلامی کا خاتمہ کرکے انسانیت کو عزت و تکریم عطاء کی ہے۔

میلاد ڈنر میں فرحان عزیز سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم، حافظ غلام فرید زونل صدر تحریک منہاج القرآن لاہور،حاجی فرخ خان زونل صدر منہاج یوتھ لیگ لاہور اپنی زونل ٹیم کیساتھ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے منہاج یوتھ لیگ پی پی 155 لاہور کی ٹیم اور جملہ انتظامیہ کو شاندار ڈنر کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

milad dinner

milad dinner

milad dinner

تبصرہ