منہاج یوتھ لیگ اٹک کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں شرکت کرنے پر صدر منہاج یوتھ لیگ اٹک ڈاکٹر عمران یونس نے نوجوانوں کو کالا چٹا پہاڑ کی آغوش اور نندانا دریا کے پہلو میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القران اظہر، ناظم تحریک منہاج القرآن عارف مصطفوی اور ضلع ناظم ویلفیئر حاجی محمد اکبر بھی موجود تھے۔
ظہرانہ میں ڈاکٹر عمران یونس نے اٹک کے جوانوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور مرکزی یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت پر انہیں مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم سے اب ہمیں مزید محنت کی ضرورت ہے تاکہ پورے ضلع اٹک کے ایک ایک جوان تک منہاج یوتھ لیگ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی فکر کو پہنچایا جائے۔
تبصرہ