منہاج یوتھ لیگ اپر سندھ کا اجلاس حافظ غلام مصطفیٰ بلوچ صدر منہاج یوتھ لیگ اپر سندھ کی زیر صدارت ٹھل میں ہوا، جس میں ذوالفقار علی میراٹی صدر منہاج یوتھ ضلع شکار پور، اشفاق احمد بلوچ صدر منہاج یوتھ ضلع جیکب آباد، راجہ طفیل سکریٹری جنرل منہاج یوتھ ضلع کشمور اور تحصیل ٹھل کندہ کوٹ تنگوانی کرمپور کے زمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کی تنظیمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اپر سندھ کے تمام اضلاع اور تحصیلات میں تنظیمی نیٹ مکمل کرنے کا عزم، ممبر شپ مہم اور یوتھ سٹڈی سرکلز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
تبصرہ