تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ اے کی ضلعی تنظیم نو کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں رانا محمد ادریس مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن، منصور اعوان سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ اور میاں انصر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سنٹرل پنجاب سمیت ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن منھاج القرآن سنٹرل پنجاب، آصف سلہریا نائب صدر پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر قائدین نے تنظیم نو کے حوالے سے بریفنگ دی اور ہاؤس کی مشاورت سے ضلعی شیخوپورہ اے کی تحریک منہاج القرآن، منھاج یوتھ لیگ کی ضلعی تنظیم نو مکمل کی گئی۔
آخر میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن اور سیکرٹری جنرل منھاج یوتھ لیگ منصور اعوان نے نو منتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ