”نیشنل یوتھ ایوارڈ“ کی تقریب 19 اور 20 نومبر کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں کو ایوارڈ دینے کی یادگار ”نیشنل یوتھ ایوارڈ“ تقریب 19 اور 20 نومبر 2021ء کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگی۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے نوجوانوں کی صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر انہیں ایوارڈ دئیے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر سے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر متعارف کروانے کے لئے منہاج یوتھ لیگ نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ مظہر محمود علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو باصلاحیت یوتھ کے خزانے سے نوازا ہے ہمیں اپنے ٹیلنٹ کی قدر کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ میں ملک کی نامور شخصیات، شریک ہوں گی اور یہ تقریب نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف کے کلچر کو پروان چڑھانے کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی۔

تبصرہ