منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام شہراعتکاف میں شریک یوتھ کے ذمہ داران سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر علوی نے رفاقت سازی مہم میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے اضلاع تحصیلات اور اعتکاف میں انتظامی فرائض انجام دینے والے ذمہ داران کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے رفاقت سازی مہم فروری 2022 میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے اضلاع منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ، جہلم، کیپیٹل زونز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر لاہور، پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی تحصیلات اور شہر اعتکاف میں انتظامی امور انجام دینے والے منہاج یوتھ لیگ لاہور، فیصل آباد، بھکر اور شیخوپورہ کے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجنئیر رفیق نجم، منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، سیکرٹری جنرل منصور اعوان، سیکرٹری جنرل منصور اعوان، سیکرٹری کوآرڈینیشن ذیشان اعوان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا وحید، ڈاکٹر عمران یونس، ارشد مرزا صدر جنوبی پنجاب اور ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک اظہر محمود اعوان بھی موجود تھے۔
تبصرہ