ماہِ ربیع الاول کی آمد اور عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی ہدایت پر یکم سے 11 ربیع الاول تک ضیافتِ میلاد اور محافلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسرے روز منعقد ہونے والی ضیافت میلاد کی محفل منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی۔ محفل سے مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، ڈاکٹر عمران یونس سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان اور گوشۂ درود کے گوشہ نشینان نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔
تقریب کے اختتام پر علامہ محمد اشفاق چشتی نے خصوصی دعا کروائی۔ بعد ازاں شرکاء کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔
تبصرہ