گجرات: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج یوتھ لیگ کے 36ویں یومِ تاسیس پر منعقدہ قومی یوتھ کنونشن سے خطاب

Youth Convention Under Minhaj Youth Leauge in Gujrat

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کے 36ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ قومی یوتھ کنونشن سے گجرات میں خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو دین اسلام کی اصل روح کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کے 36ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اسلام، پاکستان اور کا فخر ہیں، اسی لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تربیتی مساعی کا مرکز ہیں، تحریکِ منہاج القرآن نوجوان نسل کی اخلاقی، روحانی، اور معاشرتی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کردار وہ طاقت ور جذبہ اور صفت ہے جو کسی کو ناقابل تسخیر بناتا ہے،نوجوان وقت کی قدر کریں، حصول علم پر توانائیاں صرف کریں، مطالعہ کا ذوق و شوق پیدا کریں، صدق و صفا امانت و دیانت کو اپنا شعار بنائیں، یہی اقدار ہمارے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا نچوڑ ہیں۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کو اپنی زندگی کا مرکز بنائیں۔ نماز، تلاوت قرآن، ذکر و اذکار، اور روحانی عبادات کے ذریعے اپنے دل کو اللہ کی محبت سے روشن کریں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے اخلاق و کردار کے ذریعے معاشرے میں امن، بھائی چارے، اور خدمت انسانیت کے جذبے کو فروغ دیں۔ اپنی توانائیاں تعمیری کاموں میں صرف کریں، سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی سوچ کو مثبت رکھیں، اور اپنی شخصیت کو ایک ذمہ دار شہری کے طور پر پیش کریں۔ علامہ اقبالؒ نے جس فلسفہ خودی اور نوجوانوں میں شاہین کی صفات پیدا کرنے کی بات کی تھی، آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسی فکر پر نوجوانوں کی تربیت کر رہے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو تاکید کی کہ وہ اپنی جوانیوں کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں خرچ کریں اور مصطفوی معاشرہ کی تشکیل کے داعی بنیں۔ تحریک منہاج القرآن کا عزم ہے کہ نوجوانوں کو ایک ایسی نسل کے طور پر تیار کرے جو دینِ اسلام کا پرچم سربلند کرے اور دنیا میں امن و محبت کا پیغام عام کرے۔

پروگرام میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، رانا وحید شہزاد، ڈاکٹر محمد عمران یونس، سید ہارون شاہ بخاری، پروفیسر مظہر حسین قادری، سیٹھ وقار قادری، رانا احمد رضا، حافظ محمد حنان، حاجی انور حسین، صدف چودھری سمیت تحریک منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات کے جملہ فورمز کے قائدین، عہدیداران، وابستگان و ذمہ داران اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

تبصرہ