تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی عمارت کی کھدائی کا پہلا مرحلہ مکمل

رپورٹ : ایم ایس پاکستانی

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں گوشہ درود کی عمارت "مینارۃ السلام" کے تہہ خانے کی کھدائی کی گئی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے لان میں 15 فٹ زیر زمین اس کھدائی کے عمل کو 10 دن قبل شروع کیا گیا تھا۔ اس مرحلے میں ایک بڑی کرین کے ذریعے کھدائی کی گئی۔ گزشتہ روز اس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے لان کے مغربی طرف کچھ حصے کی کھدائی نہیں کی گئی کیونکہ اس جگہ پر زمین سے 85 فٹ بلند مینار "مینارۃ السلام" تعمیر ہو گا۔ یہ مینار روم کے شہر قونیہ میں مولانا روم کے مزار مبارک کی طرز پر بنایا جائے گا۔

گوشہ درود کی عمارت کی کھدائی کے پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام کے لیے بجری، سریا، ریت، سلیپس، سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی میڑیل بھی مرکزی سیکرٹریٹ کے ساتھ اور سیکرٹریٹ کے اندر جمع کر دیا گیا ہے۔ چند روز بعد یہاں باقاعدہ تعیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔

تبصرہ