
لاہور: منہاج یوتھ لیگ پی پی 167 لاہور کی تنظیمِ نو کا اجلاس مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ محترم رانا وحید شہزاد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی و ضلعی قیادت، تنظیمی عہدیداران اور مقامی نمائندگان نے شرکت کی۔
مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے تنظیمی استحکام، نوجوانوں کی تربیت، مراکزِ علم کے قیام، اور منہاج یوتھ لیگ کے مختلف پروجیکٹس کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوان نسل میں شعور، اخلاقیات اور خدمتِ دین کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس نے تنظیمِ نو کے پراسس کو کنڈکٹ کیا اور نئے عہدیداران کے انتخابی مراحل کی نگرانی کی۔ اجلاس میں میاں عبدالغفار (صدر تحریکِ منہاج القرآن پی پی 167) اور اویس بھٹی (ناظم تحریکِ منہاج القرآن پی پی 167) نے خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام دیا۔
تنظیمی عمل کے دوران منہاج یوتھ لیگ پی پی 167 لاہور کے لیے درج ذیل عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا:
عثمان احمد (صدر منہاج یوتھ لیگ پی پی 167)
محمد عاصم (جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ پی پی 167)
محمد حسیب (سینئر نائب صدر منہاج یوتھ لیگ پی پی 167)
مرکزی قیادت نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ نوجوانوں کو مثبت سمت میں متحرک کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔






    
تبصرہ