
لاہور: منہاج یوتھ لیگ پی پی 150 لاہور کی تنظیم نو کا اجلاس نہایت منظم انداز میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی فکری و تنظیمی تربیت کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے تنظیمی استحکام، مراکزِ علم کے قیام، اور منہاج یوتھ لیگ کے جاری پروجیکٹس کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر عمران یونس (مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ) نے تنظیم نو کے عمل کو کنڈکٹ کیا اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں اظہر اقبال قادری (صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 150)،نصیر احمد قادری (ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 150)، محمد یونس جماعتی (صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 150)، علامہ احمد خان چشتی (ناظم علماء کونسل پی پی 150) سمیت منہاج القرآن اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔
تنظیم نو کے دوران درج ذیل عہدیداران منتخب ہوئے:
احمد حنان نصیر (صدر منہاج یوتھ لیگ پی پی 150)
ملک احمد رضا اعوان (جنرل سیکرٹری)
عطاء مصطفیٰ نقشبندی (سینیئر نائب صدر)
مزید براں میاں حمزہ ایڈووکیٹ (کوارڈینیٹر ضلع 1 لاہور) اور سید اختر رسول بخاری (ڈپٹی کوارڈینیٹر ضلع 1 لاہور) نے اجلاس میں شرکت کر کے نو منتخب ٹیم کو مبارکباد دی۔






تبصرہ