
منہاج یوتھ لیگ جہلم غربی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا آن لائن اجلاس مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور آئندہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے قائد ڈے مہم، مراکزِ علم کے قیام اور اعتکاف 2026 کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور کارکنان کو بھرپور تیاری کی ہدایات جاری کیں۔
مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس نے اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ جہلم غربی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور تنظیمی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں سلطان احمد سروری صدر منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب، نوید بن ارشد صدر منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی ڈویژن، واجد علی اعوان جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی ڈویژن، محمد شہادت حسین صدر منہاج یوتھ لیگ جہلم غربی اور اسامہ نواب جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ جہلم غربی نے خصوصی شرکت کی۔



تبصرہ