اس کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین نے لاہور کے جنرل ہسپتال، میو
ہسپتال، جناح ہسپتال، گنگا رام ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال اور دیگر سرکاری و غیر
سرکاری ہسپتالوں میں چھوٹا گوشت پکوا کر اور بریانی تیار کر کے تقسیم کی، اس کے
علاوہ منہاج القرآن یوتھ کے کارکنان نے لاہور کی مختلف جیلوں میں قیدیوں میں بھی
کھانا تقسیم کیا۔
حسب سابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے غرباء، مساکین، نادار اور مستحقین کے علاوہ کشمیری
مہاجرین، جیل کے قیدیوں اور زندگی کے ہر محروم طبقہ تک قربانی کا گوشت پہنچایا ہے۔
دنیا بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی و رہاعی منصوبہ جات کے لئے ملک بھر سے کارکنان تحریک منہاج القرآن نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کی ہیں۔ قربانی کی کھالوں کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لاہور بھر میں مختلف مقامات پر سینکڑوں کیمپ لگائے جہاں لوگوں نے خود آ کر کھالیں جمع کروائیں اس کے علاوہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خصوصی ٹیمیں بھی گھر گھر جا کر کھالیں اکٹھی کرتی رہیں۔
تبصرہ