منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر بلال مصطفوی کا دورہ آزاد کشمیر

مورخہ یکم نومبر کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیمات کے قیام کے سلسلے میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے ضلع بھمبر کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر عبدالرب جان کوآرڈنیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ آزاد کشمیر اور حافظ سلیم چشتی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گجرات بھی ہمراہ تھے۔ وفد 10 بجے صبح تحصیل سماہنی میں پہنچا جہاں ڈپٹی کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع بھمبر غیاث احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ استقبال کے بعد قائدین جندالہ پہنچے جہاں پر غیاث احمد کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ یہ نشست تحریک اور قائد تحریک کے تعارف اور خدمات کے حوالے سے انعقاد پذیر تھی۔ صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل سماہنی قاری اورنگزیب نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔

مرکزی صدر یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی خدمات کے حوالے سے حاضرین کیساتھ گفتگو کی۔ اس موقع پر شیخ عبد العزیز چیف آرگنائزر مسلم کالونی ضلع بھمبر، مرزا منشا ظہور سیاسی رہنما، محمد افتخار پرنسپل افتخار کالج جنڈالہ، مطلوب احمد صدر ینگ یونین سماہنی نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت اور کام کرنے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم سازی بھی کی گئی۔

بھمبر

دوپہر 1 بجے ہون پیلس بھمبر میں منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل بھمبر کے عہدیدران کیساتھ اجلاس تھا۔ اس موقع پر تحصیل بھمبر کے سہ ماہی اہداف کا تعین کیا گیا۔ مرکزی صدر یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت معاشرہ جس بے چینی اور اضطراب کی کیفیات سے دوچار ہے اس سے نکلنے کا واحد حل نوجوانوں کی تربیت اور اصلاح سے ممکن ہے، یوتھ لیگ کے نوجوان اپنی جدوجہد کو تیز کردیں۔ ان شا اللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب وطن عزیز سے مایوسیوں کا خاتمہ ہو گا۔

رپورٹ: چودھری عتیق الرحمان

تبصرہ