منہاج یوتھ لیگ کے 35ویں یوم تاسیس پر ”قومی یوتھ سمینار“ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ کامیابی کا راز اعتدال اور میانہ روی میں ہے۔ نوجوان زندگی میں کامیاب رہنا چاہتے ہیں تو اپنے معاملات میں توازُن اختیار کریں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔