آج ہم دوقومی نظریے کی بنیاد کو ہی بھول چکے ہیں: تجمل حسین

یہ خطہ ارضی ہم نے پاکستان کا مطلب کیا لا الا الہ اللہ کا ایمان افروز نعرہ لگا کر بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام 19 نومبر کو بیداری شعور طلبہ اجتماع ناصر باغ میں ہوگا
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین کی پنجاب یونیورسٹی سے آئے ہوئے طلبہ کے وفد سے گفتگو

پاکستان دو قومی کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، یہ خطہ ارضی ہم نے پاکستان کا مطلب کیا لا الا الہ اللہ کا ایمان افروز نعرہ لگا کر بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا مگر افسوس ہم آج ہم دوقومی نظریے کی بنیاد کو ہی بھول چکے ہیں۔ ان حالات میں روح قائد پکار پکار کر ہمیں جھنجوڑ رہی ہے کہ ہم خواب غفلت سے کب بیدار ہوں گے؟ قیام پاکستان کے مقصد کو کب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے؟ قائد کے خواب کو کب شرمندہ تعبیر کریں گے؟ کیا اب بھی وہ وقت نہیں آیا؟ ان خیالا ت کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین نے وسیم بلوچ صدر MSM پنجاب یونیورسٹی کی قیادت میں آئے ہوئے طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تجمل حسین نے کہاکہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ 19 نومبر کو اک عظم کریں اک کام کریں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مستحکم پاکستان کریں۔ بیداری شعور طلبہ اجتماع ناصر باغ میں منعقد کر رہی ہے۔ اس اجتماع کا مقصد طلبہ میں شعور کی بیداری اور طلبہ کے ذہنی انتشار اور نفسیاتی دباؤ، جہالت، ناخواندگی، بے مقصدیت، انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے مسائل کا حل پیش کرنا ہے جس میں ملک بھر کی یونیورسٹیز، کالجز اور میڈیکل و انجینئرنگ یونیورسٹیز کے ہزاروں طلبہ اس اجتماع میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری طلبہ اجتماع سے لندن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ضمیر مصطفوی، سید حامد علی شاہ اور عرفان آصف بھی موجود تھے۔

تبصرہ