منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ کے زیراہتمام اور مختلف یوتھ جماعتوں کے اشتراک سے منہاج القرآن سٹی سیکرٹریٹ میں یوتھ الائنس سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف یوتھ تنظیموں کے نمائندگان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار کے مہمانِ خصوصی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ پاکستان رانا وحید شہزاد تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا اصل سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ آج کے دور میں نوجوانوں کو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں جن کا حل اسلامی تعلیمات اور مثبت فکر میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ الائنس کا فورم نوجوانوں کو پرامن مگر مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ معاشرتی اصلاح، قومی ترقی اور دینی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں۔
پروگرام میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک و ملت کی تعمیر و ترقی اور امن و محبت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تبصرہ