ملبے تلے دبے فوجیوں کیلئے عوام اللہ کے حضور گریہ و زاری کریں گے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جمعۃ المبارک کو کینیڈا میں دعا کروائیں گے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ٹوارنٹو (کینیڈا) میں نماز جمعہ کے بعد تودے تلے دبے فوجیوں کیلئے دعا کرائیں گے۔ بیرون ملک میں منہاج القرآن کے اسلامک سینٹرز میں نماز کے بعد خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ ملک بھر میں یو سی سطح کی تنظیمات اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کریں گی اورعوام اللہ کے حضور معجزانہ کرم کیلئے گریہ و زاری کریں گے۔

تبصرہ