لاہور(17مئی 2015)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر مظہر محمود کو یوتھ ونگ کا مرکزی صدر مقرر کردیا گیا ہے اس حوالے سے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔ عوامی تحریک کی تنظیم نو کے سلسلے میں شعیب طاہر کوسینئر نائب صدر، محمد وقار قادری کو نائب صدر، منصور قاسم اعوان کو سیکرٹری جنرل، عصمت علی کو سیکرٹری کوآرڈینیشن اور ہارون ثانی کو سیکرٹری ٹریننگ مقررکیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض کی طرف سے عہدیداران کو مبارکباد دی گئی ہے۔
تبصرہ