منہاج یوتھ لیگ 11 اگست (ہفتہ) کو شجر کاری مہم کا آغاز کرے گی

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پودا لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

لاہور (9 اگست 2023) منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام 76 ویں یوم آزادی کے کے حوالے سے 11 اگست (جمعۃ المبارک) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ق) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پودا لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور سمیت دیگر اہم سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات و رہنما بھی موجود ہوں گے۔ مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے کہا کہ چوہدری محمد سرور 11 اگست کو سہ پہر ساڑھے تین بجے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن میں پودا لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے۔ لاہور سمیت پورے ملک میں شجر کاری کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جائے گی اور اپیل کی جائے گی کہ ہر پاکستانی آزادی کے اس مہینے میں اپنے حصے کا پودا ضرور لگائے۔

انہوں نے کہاکہ منہاج یوتھ لیگ 76ویں یوم آزادی پر ہر پاکستانی کو یہ پیغام دے گی کہ سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائے جائیں۔ منہاج یوتھ لیگ شجر کاری مہم کو76 ویں یوم آزادی کا حصہ بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 12 اگست ہفتہ کو ’’تحریک پاکستان میں نوجوانوں کا کردار“ کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ تقریب میں ملک کی نامور سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

تقریب میں تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ استحکام پاکستان اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے پر عزم نوجوانوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

تبصرہ