منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام ایگزیکٹو اجلاس و دعائیہ تقریب بسلسلہ برسی سانحہ ماڈل ٹاؤن

MYL Sialkot Executive Meeting and Prayer Ceremony Model Town Martyrs Anniversary

منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی گیارہویں برسی کے موقع پر ایگزیکٹو اجلاس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا وحید شہزاد نے کہا کہ ہمارا اولین ہدف پاکستان میں مصطفوی معاشرے کا قیام ہے، جو بھائی چارے، رواداری اور ایثار کے جذبے پر استوار ہوگا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ کی ہر یونین کونسل میں "مرکزِ علم" قائم کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو مثبت علمی و فکری سرگرمیوں سے جوڑا جا سکے۔

اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ کے صدر چوہدری اشرف گجر اور جنرل سیکرٹری حسن حسینی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ سانحہ کو 11 برس گزر جانے کے باوجود شہداء کو انصاف نہ ملنا پاکستان کے عدالتی نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے لواحقین کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے۔

اجلاس کے اختتام پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ