منہاج یوتھ لیگ گجرات کے زیراہتمام کڑیانوالہ میں مرکز علم برائے نوجوانان کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ مرکز علم کی اس افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی رانا وحید شہزاد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے شرکت کی۔
تقریب میں ڈاکٹر سجاد احمد صدر زون 3 اٹلی (ناپولی )، منہاج یوتھ لیگ گجرات کے صدر رانا احمد رضا، صوبیدار خادم حسین اعوان سرپرست تحریک منہاج القرآن دھونتل، ملک ساجد اعوان صدر تحریک منہاج القرآن دھونتل، سینئر نائب صدر سید فرخ حسین شاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری منہاج یوتھ لیگ گجرات، ملک حسنین اعوان صدر منہاج یوتھ لیگ دھونتل، صفی اللہ کھوکھر صدر منہاج یوتھ لیگ کڑیانوالہ وقاص علی قادری، چوہدری بنارس صدر منہاج یوتھ لیگ سانتل نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترم رانا وحید شہزاد مرکزی صدر نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ معاشرے میں مرتی ہوئی معاشرتی اقدار کو ذندہ کرنے، پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے اور پاکستان میں مصطفوی معاشرے کے قیام کے لئے ہر یونین کونسل میں مرکز علم برائے نوجوانان قائم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "علم" تحریک منہاج القرآن کا مشرب ہے اور ہمارا مشن معاشرے میں علم کا فروغ ہے جس کے لئے مراکز علم کو پورے پاکستان میں قائم کیا جارہاہے۔
تقریب کے اختتام پر محترم رانا وحید شہزاد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے محترم ڈاکٹر سجاد احمد کو مراکز علم برائے نوجوانان کے نصاب کی کتاب پیش کی اور ممبرشپ مہم 2024,25 میں شاندار کارکردگی پر منہاج یوتھ لیگ کڑیانوالہ ذمہ داران میں خصوصی شیلڈذ تقسیم کیں۔
رانا احمد رضا صدرمنہاج یوتھ لیگ گجرات نےاپنی رہائش گاہ پر مرکز علم قائم کرنے پر محترم نسیم اعوان رہنما تحریک منہاج القرآن یونان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ