اہم خبریں

منہاج یوتھ لیگ گجرات کے زیراہتمام ضلعی سیکرٹریٹ میں مرکز علم برائے نوجوانان کا شاندار افتتاح

Inauguration of Youth Knowledge Center at Gujrat by MYL

منہاج یوتھ لیگ گجرات کے زیراہتمام ضلعی سیکرٹریٹ میں مرکز علم برائے نوجوانان کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ مرکز علم کی اس افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی رانا وحید شہزاد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے شرکت کی۔

تقریب میں محترم سید ہارون شاہ بخاری سابق صدر تحریک منہاج القرآن گجرات، محترم زاہد سلیم صدیقی سابق ناظم تحریک منہاج القرآن گجرات، محترم سیٹھ محمد وقار صدر پاکستان عوامی تحریک گجرات، رانا احمد رضا صدر منہاج یوتھ لیگ گجرات، صفی اللہ کھوکھر ڈپٹی جنرل سیکریٹری منہاج یوتھ لیگ گجرات نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترم رانا وحید شہزاد مرکزی صدر نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ معاشرے میں مرتی ہوئی معاشرتی اقدار کو ذندہ کرنے، پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے اور پاکستان میں مصطفوی معاشرے کے قیام کے لئے ہر یونین کونسل میں مرکز علم برائے نوجوانان قائم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "علم" تحریک منہاج القرآن کا مشرب ہے اور ہمارا مشن معاشرے میں علم کا فروغ ہے جسکے لئے مراکز علم کو پورے پاکستان میں قائم کیا جارہاہے۔

تقریب کے اختتام پر محترم رانا وحید شہزاد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے نصاب مراکز علم برائے نوجوانان کی کتاب پیش کی۔

Inauguration of Youth Knowledge Center at Gujrat by MYL

Inauguration of Youth Knowledge Center at by MYL

Inauguration of Youth Knowledge Center at by MYL

Inauguration of Youth Knowledge Center at by MYL

Inauguration of Youth Knowledge Center at by MYL

Inauguration of Youth Knowledge Center at by MYL

تبصرہ