منہاج یوتھ لیگ ضلع میانوالی کی تنظیمِ نو کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس نے کی۔ اجلاس میں ضلع میانوالی کی تشکیل نو کی گئی اور نوجوانوں کے کردار پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران یونس نے کہا کہ "نوجوان ہی حقیقی معنوں میں معاشرے کو مصطفوی اقدار کے حامل معاشرے میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ ملک بھر میں "مراکزِ علم" کے قیام کے ذریعے نوجوانوں کی اخلاقی، روحانی اور سماجی تربیت کا جامع منصوبہ شروع کر چکی ہے۔
اجلاس میں سید فیصل حسین شاہ کو صدر منہاج یوتھ لیگ ضلع میانوالی اور عارف رومی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر ملک سلیم اعوان (ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک میانوالی)، محمد آصف (ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن میانوالی) اور محمد گلزار (سینئر رہنما تحریک منہاج القرآن) نے خصوصی شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ