آٹے کے بعد دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ عوامی دشمنی، واپس لیا جائے: مظہر

لاہور (13 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے کہا ہے کہ آٹے کے بعد دودھ دہی کی قیمتوں میں حکومت کی طرف سے اضافہ کا اعلان غیر قانونی اور عوام دشمنی ہے۔ یہ اضافہ واپس لیا جائے ورنہ عوامی مفاد کے تحفظ میں سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام عوام کو ریلیف دینا ہوتا ہے نہ کہ ناجائز منافع خوروں کے مفادات کا تحفظ کرنا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی تحریک یوتھ کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں اسی رفتار سے مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔ حکمران بتائیں عالمی سطح پر تیل کی 40فیصد سے زائد کم ہونے والی قیمتوں کا عوام کو کیا فائدہ پہنچا؟ اجلاس میں یوتھ ونگ کے 5سالہ ورکنگ پلان پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی اور نوجوانوں کے ملکی سیاست میں موثر کردار کیلئے تجاویز مرتب کی گئیں۔

تبصرہ