ڈاکٹر حسین محی الدین، شہزاد نقوی، مظہر علوی و دیگر سینئر رہنماؤں کی شرکت
27 ویں یوم تاسیس کا کیک ڈاکٹر حسین محی الدین و دیگر نے کاٹا
لاہور (30 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیر اہتمام 27 واں یوم تاسیس منایا گیا اور کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد نقوی و دیگر نے کیک کاٹا۔ مظہرعلوی نے یوم تاسیس کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک یوتھ لیگ کا قیام 30 نومبر 1988 میں آیا، جس کے قیام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی دینی، علمی، روحانی تربیت اور کردار سازی تھا۔ یوتھ لیگ کی بنیاد قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری نے رکھی۔ انہوں نے بتایا کہ یوتھ لیگ نے اپنے قیام سے لیکر اب تک 15سو تربیتی سیشن، مختلف قومی و بین الاقوامی ایشوز پر 700 ریلیاں، 500 ورکشاپس کا انعقاد کیا اور ملک بھر میں یوتھ ونگ کے باقاعدہ ممبرز کی تعداد 75 ہزار ہے۔ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام بلڈ بنک، موبائل ڈسپنسریاں، آئی کیمپس، سپورٹس فیسٹیول کا ہر سال انعقاد ہوتا ہے۔ نوجوانوں کو منشیات اور انتہا پسندی سے بچانے کیلئے خصوصی لیکچرز، کانفرنسز اور روڈ واک کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ لیگ بامقصد تعلیم کے فروغ کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔
تبصرہ