ڈاکٹر طاہرالقادری کا فلسفہ سیاست عدم تشدد پر مبنی ہے: عوامی تحریک یوتھ ونگ

حکمرانوں کے چہرے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون سے لت پت ہیں: مظہر علوی

لاہور (29 اکتوبر 2016) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مظہر علوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا فلسفہ سیاست عدم تشدد پر مبنی ہے اور عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد اس بات کی گواہ ہے کہ ہمارے کارکنوں نے کبھی کسی کو پتھر تک نہیں مارا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیاسی بصیرت اور ویثرن نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں۔ وہ وقت قریب ہے جب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا خون رائے ونڈ کے بادشاہوں کے تخت کو ڈبو دے گا۔ حکمرانوں پر دو مقدمات ایک ساتھ چل رہے ہیں ایک مقدمہ لاہور جس میں 14 شہادتیں اور 100 سے زائد بے گناہوں کو شدید زخمی کرنے پر اقدام قتل کا مقدمہ اور دوسرا مقدمہ اسلام آباد ہے جہاں بیٹھ کر حکمران 19 کروڑ عوام کا معاشی، سیاسی، سماجی اور سیاسی قتل عام کر رہے ہیں۔ پہلے مقدمے پر ہر صورت قصاص لیں گے جب کہ دوسرے مقدمے کا فیصلہ بذریعہ انقلاب ہو گا۔ وہ عوامی تحریک یوتھ ونگ پنجاب اور لاہور کے عہدیداران سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ہارون ثانی، حاجی فرخ خان، عمر اعوان، شیخ عتیق الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے دیگر شہروں میں کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مظہر علوی نے مزید کہاکہ حکمرانوں کے چہرے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون سے لت پت ہیں اگر سیاسی کارکنوں پر کریک ڈاؤن بند نہ کیا گیا، غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو پھر کسی بھی وقت دما دم مست قلندر ہو سکتا ہے۔

تبصرہ