کرپٹ حکمران دہشتگردوں کے نظریے کو دلیل کے ساتھ چیلنج کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے: مظہر محمود علوی

دہشتگردی کی فکر کا توڑ کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ’’نصاب امن‘‘ سے رہنمائی لی جائے
نورین لغاری جیسے واقعات کو روکنے کیلئے فکری دہشتگردی کے خلاف بندھ باندھنا ہو گا: صدر یوتھ ونگ PAT

لاہور (23 اپریل 2017) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کو جڑوں سے ختم کرنے کیلئے فکری اور نظریاتی سطح پر دہشتگردی کی فکر کا تدارک بہت ضروری ہے۔ جہاں جہالت، غربت، مہنگائی اور نا انصافی جیسے مسائل سے انتہا پسندی اور دہشتگردی جنم لیتی ہے وہیں دہشتگردوں نے نوجوانوں کو اپنے جال میں پھانسنے کیلئے فکری جال بھی تیار کر رکھا ہے۔ آپریشن ضرب عضب ہو یا رد الفساد جب تک دہشتگردی کی جڑیں فکری و نظریاتی سطح پر پیوست ہیں نورین لغاری جیسے واقعات سامنے آتے رہیں گے ان جڑوں کو کاٹنے کیلئے ریاست کے ساتھ ساتھ علماء، دانشور طبقات کو متحرک و فعال ہونا ہو گا۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج یونیورسٹی شعبہ علوم اسلامیہ کے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر علی رضا نت اورشعیب مغل بھی موجود تھے۔

مظہر محمود علوی نے کہا کہ دہشتگردی کی فکر کا توڑ کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ’’نصاب امن‘‘ سے رہنمائی لی جائے۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سر پرستی میں ملک بھر میں ضرب امن مہم چلا رہی ہے تا کہ دہشتگردی کے فکری و نظریاتی محافظوں کو چیلنج کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کی ساری توجہ عوام سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے پر مرکوز ہے، کرپٹ حکمران دہشتگردوں کے نظریے اور فکر کو دلیل کے ساتھ چیلنج کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، نوجوانوں کو آگے بڑھ کر فکری دہشتگردی کے خلاف بندھ باندھنا ہو گا تاکہ معاشرہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کر سکے۔

تبصرہ