سانحہ ماڈل ٹاؤن ظالم حکمرانوں کے گلے کا طوق بنے گا
ہر جگہ گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں، عوام کرپٹ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں
یوتھ ونگ کو تنظیمی سطح پر پورے ملک میں آرگنائز کیا جا رہا ہے، صدر عوامی تحریک
یوتھ ونگ
اجلاس میں لاہور دھماکے میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد
صحتیابی کیلئے دعا کی گئی
لاہور (24 جولائی2017) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ظالم حکمرانوں کے گلے کا طوق بنے گا۔ قاتل اور کرپٹ حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔ حکمران ملک کی بقا اور سا لمیت کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ عوام ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ شریف برادران عوام کے حقوق کے دشمن ہیں، حکومتی وزراء کا شور شرابا ’’چور مچائے شور‘‘ کے سوا کچھ نہیں۔ ملک میں ہر جگہ گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں، سکول، کالج، اسپتالوں اور کھیلوں کے میدانوں میں بھی گو نواز گو کا نعرہ گونج رہا ہے۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر منصور قاسم، عصمت، حافظ وقار، حاجی فرخ، عمر اعوان، شعیب احمد، شیخ عتیق اور یوتھ لیگ کے دیگر رہنماء موجود تھے۔
مظہر محمود علوی نے کہا کہ عدل کے نظام اور عوامی جمہوریت کے قیام کیلئے نوجوان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ جعلی جمہوریت اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ عوامی تحریک کی مقبولیت نے واضح کر دیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا سیاسی فلسفہ عوام میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک یوتھ ونگ کو تنظیمی سطح پر پورے ملک میں آرگنائز کیا جا رہا ہے۔ صوبائی و ضلعی صدور یونین کونسل اور یونٹ سطح تک تنظیمی دورے کریں، نوجوانوں سے رابطہ مہم میں تیزی لائیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کا حساب لینے کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنوں کو صرف امن کی تعلیم دی ہے۔ حکمران سن لیں کوئی خوف یا لالچ ہمیں ظالمانہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد سے ہٹا نہیں سکتا۔ ظلم اور کرپشن نے حکمران جماعت کو تقسیم کر دیا ہے۔ شریف خاندان اللہ کی گرفت میں ہے، انکا کھیل ختم ہو چکا، یہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جیل بھی جائینگے اور پھانسی کے پھندوں پر بھی جھولیں گے۔
اجلاس میں لاہور بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی بم دھماکے میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔ مظہر محمو د علوی نے کہا کہ دہشتگردی کا ذمہ دار موجودہ عوام دشمن نظام اور اس کے محافظ ہیں۔ نوجوان اس فرسودہ نظام اور اس کے محافظ دونوں کو مسترد کرتے ہیں۔
تبصرہ