منہاج یوتھ لیگ کا 21 جنوری کو قومی یوتھ کنونشن منعقد کرنے کا اعلان

قومی یوتھ کنونشن میں ملک بھر سے نوجوان شرکت کریں گے: مظہر محمود علوی
کسی بھی معاشرے کی تبدیلی کا بہترین ذریعہ نوجوان ہیں: مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ
منہاج یوتھ لیگ کے سابق صدور و ناظمین کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب

National Youth Convention 2023 by Minhaj Youth League

لاہور (یکم جنوری 2023ء) منہاج یوتھ لیگ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کی۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے سابق صدور وسینئر عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج یوتھ لیگ نے سابق سینئر عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما بھی موجود تھے۔

مظہر محمود علوی نے منہاج یوتھ لیگ کے سینئر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور منہاج یوتھ لیگ کی ورکنگ اور 21 جنوری 2023 کو ہونے والے قومی یوتھ کنونشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مظہر محمود علوی نے کہا کہ 21 جنوری 2023ء کو منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ظلمت، جہالت، مایوسی اور بیروزگاری سے تنگ نوجوانوں کے شعور کی بیداری کے لئے عظیم الشان قومی یوتھ کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ قومی یوتھ کنونشن میں ملک بھر سے منہاج یوتھ لیگ کے عہدیداران، کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اعتماد کی بحالی اور سماجی بہبود کا جذبہ بھی پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کا مقصد اولین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہنمائی میں نوجوانوں کی سیرت و کردار کو اس طرح تعمیر کرنا ہے کہ وہ دنیا کی امامت و قیادت کا فریضہ ادا کرسکیں۔

مظہر محمود علوی نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 65 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ کسی بھی معاشرے کی تبدیلی کا بہترین ذریعہ نوجوان ہیں۔ ملک و قوم کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لئے نوجوانوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ نوجوان نسل امن کے قیام کے لئے اس وقت موثر کردار ادا کرسکتی ہے جب ان کی سمت کا تعین بھی بہترین ہو۔ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوان بدلتے سیاسی معاملات اور ملکی حالات سے باخبر رہیں آنے والے مستقبل پر نظر رکھیں۔

اجلاس و عشائیہ میں منہاج یوتھ لیگ کے سابق صدور و ناظمین بشیر خان لودھی، ساجد محمود بھٹی، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ، شعیب طاہر، بابر چوہدری، صفدر قریشی، سعید عالم، اشتیاق حنیف مغل، طیب ضیاء نے خصوصی شرکت کی۔ سابق سینئر رہنماؤں نے منہاج یوتھ لیگ کے کام کو سراہتے ہوئے کلمات تحسین کے ساتھ ساتھ 21 جنوری 2023کے قومی یوتھ کنونشن کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ منصور قاسم اعوان، سینئر نائب صدر محمد ہارون ثانی، مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن محمد ذیشان، رانا وحید شہزاد، قیصر محبوب سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

National Youth Convention 2023 by Minhaj Youth League

National Youth Convention 2023 by Minhaj Youth League

تبصرہ