منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام سیمینار سے بریگیڈیئر اقبال، بیرسٹر عامر، حمیرا بھٹو، رانا وحید کا خطاب
فکری نشست سے نوراللہ صدیقی، مظہر علوی، عائشہ مبشر، عمران یونس، کامران عثمانی، شاہد راجپوت نے اظہار خیال کیا
لاہور (12 اگست 2023ء) منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام ”تحریک پاکستان میں نوجوانوں کا کردار“ کے موضوع پر منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ نوجوانوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، یہی نوجوان قائداعظم کے خواب میں تعبیر کے رنگ بھریں گے۔ مایوسی گناہ ہے، اللہ نے چاہا تو پاکستان دنیا کاایک عظیم ملک بنے گا، ملک و قوم سے دھوکہ اور بے وفائی کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
فکری نشست سے بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، بیرسٹر عامر حسن،حمیرا بھٹو، نوراللہ صدیقی، مظہر محمود علوی، رانا وحید شہزاد، عمران یونس، عائشہ مبشر، اسماعیل انعام، شاہد راجپوت، رانا وقاص قادری، حنان گجر، کامران سعید عثمانی نے اظہار خیال کیا۔
بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور
تحریک منہاج القرآن کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا مرکز و محور نوجوان ہیں۔ انہوں
نے کہا کہ آزادی کے مہینے میں شجرکاری مہم شروع کرنے پر منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر
رانا وحید شہزاد اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
حمیرا بھٹو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کی کردار سازی پر توجہ دینا
ہو گی۔ نوجوان بھی تقلید چھوڑیں اور خود قائد بنیں۔ نوجوان خود سے سوال کریں اوراپنی
سمت کے غلط یا ٹھیک ہونے کر تعین کریں۔ فرد کی تربیت معاشرے کی تربیت ہے۔
بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مایوسیاں پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔ 25 کروڑ عوام پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔
نوراللہ صدیقی نے کہا کہ وطن کی تعمیر نو کے لئے نوجوانوں کو متحرک کرنا ہو گا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سب سے زیادہ توجہ نوجوانوں کو بامقصد تعلیم
دینے پر ہے۔ مظہر محمود علوی نے کہا کہ نوجوانوں کی کردار سازی پر انویسٹمنٹ کرنا ہو
گی۔ باکردار نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔
منہاج ویمن لیگ کی مرکزی راہنما عائشہ مبشر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یوتھ
لیگ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کی سب سے بڑی غیر سرکاری تنظیم ہے۔
منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح وطن بنانے کے لئے بانی پاکستان کی قیادت میں نوجوانوں نے قربانیاں دی تھیں آج کا نوجوان اسی جذبہ اور جرأت سے سرشار ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔
تبصرہ