لاہور (3 دسمبر2024) منہاج یوتھ لیگ کے 36ویں یوم تاسیس کے حوالے سے قومی یوتھ کنونشن 8 دسمبر 2024 کو گجرات میں منعقد ہو گا ۔ یہ عظیم الشان قومی یوتھ کنونشن ’’ دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یوتھ کنونشن سے چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خطاب کریں گے، کنونشن میں مقررین محبتِ رسول ﷺ کے فروغ، اتحاد امت، اور نوجوانوں کی کردار سازی پر مبنی اہم موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔ یوتھ کنونشن میں منہاج یوتھ لیگ کے عہدیداران، نوجوانوں اور شرکاء کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔
منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کہا ہے کہ یہ کنونشن نوجوان نسل کو مثبت سمت میں گامزن کرنے اور ان کے اندر اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ نوجوانوں کو امید اور شعور دینا منہاج یوتھ لیگ کا مقصد ہے۔ جو قوم کی ترقی اور خوشحالی کےلئے اہم ہے۔اس عظیم مقصد کے تحت منہاج یوتھ لیگ مختلف اقدامات اور سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہنی، سماجی اور اخلاقی تربیت کر رہی ہے۔
تبصرہ