خوشاب: منہاج یوتھ لیگ خوشاب کی تنظیم نو کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر عمران یونس، مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ، منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر سید محمود الحسن جعفری، ناظم تنظیمات شمالی پنجاب، نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران یونس نے کہا کہ نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کی اخلاقی و سماجی رہنمائی کے لیے منہاج یوتھ لیگ پاکستان بھر میں شب بیداری اور مراکزِ علم کے قیام کے ذریعے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔
اجلاس میں راجہ اکرام اللہ، صدر تحریک منہاج القرآن سرگودھا ڈویژن، اور محمد اقبال کاشف، ناظم تحریک منہاج القرآن سرگودھا ڈویژن، نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تنظیم نو کے دوران محمد وقار کو صدر منہاج یوتھ لیگ خوشاب اور حافظ محمد زبیر کو جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ خوشاب منتخب کیا گیا۔
تبصرہ